اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کے معاملے پر اسپیکر کا کردار متنازعہ ہوگیا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کو اسمبلی میں بیٹھنے کی اجازت دینے سے اسپیکر کا کردار متنازعہ ہوچکا ہے، الگ صوبے کی آوازیں پورے ملک سے آرہی ہیں، تاہم کسی مذہبی جماعت نے ایسا مطالبہ نہیں کیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں طوفان سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیں ، انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دیتی ، انہوں نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کشمیر پرظلم وجبر کررہاہے ، مودی سرکار انتہاء پسندی کی طرف جارہی ہے، انڈیا کو پاک چین معاہدات پر تحفظات نہیں ہونے چاہیں، ففل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین الگ صوبے کی خواہش کا صرف اظہار کرسکتے ہیں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

Related posts

نواز شریف کو صحت کے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے، مریم نواز

nehal qavi

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

nehal qavi

ناسا کی خلائی مشن کے سرخ سیارے کی ریتلی مٹی پر اترنے کی ویڈیو جاری

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More