نیوز ٹکر کھیل

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان کے حمزہ اکبرفائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں حمزہ اکبر نے ملائیشیا کے محمد رضا کو شکست دی۔ چیمپئن شپ میچ میں حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔

پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ حمزہ اکبر نے کوالالمپور میں جاری اکتیس ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دومرتبہ کے قومی چیمپئن اکیس سالہ حمزہ اکبر نے میزبان کھلاڑی محمد رضا کو بیسٹ آف الیون فریم سیمی فائنل میں دوکے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دی۔ حمزہ ایشین اسنوکر کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں۔ ان سے پہلے محمد یوسف اور محمد سجاد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

حمزہ اکبر نے محمد رضا کیخلاف ستائیس چھیاسٹھ، پچیاسی پانچ، ایک سوپندرہ چھ، انہتر پچیس، تینتیس باہتر،نوے چھپن، ایک سوتین صفر اورستتر چار سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل کوارٹرفائنل میں حمزہ اکبر نے ہم وطن شہرام چنگیزی کو پانچ ایک سے شکست دیکرسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔آج بیسٹ آف ففٹین پر مبنی فائنل میں حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔

Related posts

تھوڑی کوشش سے خامیاں دور کرکے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، چیف جسٹس

faraz ahmed

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 48 افراد چل بسے

nehal qavi

عمر اکمل نے جرمانے کی رقم پی سی بی کو ادا کردی

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More