اینٹرٹینمنٹ نیوز ٹکر

دپیکا پڈوکون نے نئی شارٹ ڈاکیومنٹری جاری کردی

دپیکا پڈوکون نے خواتین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے والی شارٹ فلم مائی چوائس جاری کردی۔

انڈین فلموں میں خواتین کو بااختیار بنانے پر بے حد زور دیا جارہاہے، اور اسی سلسلے میں کئی فلمیں بھی ریلیز ہوچکی ہیں، چاہے وہ پریانکا چوپڑا کی میری کوم ہو، یا رانی مکھرجی کی مرادنی سب ہی میں خواتین کو نمایاں کرنے کے لیے کردار ادا کیے گئے ہیں،، اور اب دپیکا پڈوکون بھی اس مشن پر نکل پڑی ہیں،، انہوں نے ایک مختصر ڈاکومینٹری میں کام کیا ہے جس میں معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ان کے کردار کو نمایاں کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

فلم مائے چوائس کو ہومی ایڈجانیا نے ڈائریکٹ کیا ہے، اور دپیکا پڈوکون نے اسی سلسلے میں ممبئی میں ایک سادہ سی تقریب بھی سجائی،
دپیکا پدوکون کا خیال ہے کہ ان کی یہ شارٹ ڈکو منٹری معاشرے میں خواتین کے کردار کو اور نمایاں کرے گی۔

چنائے گرل کو اس بات کی خوشی بھی ہے کہ وہ جہاں کمرشل فلموں میں کام کرکےشہرت پا رہی ہیں اسی طرح مائی چوائس جیسی بامقصد ڈکو منٹری کے زریعے معاشرے کے اہم پہلوؤں کو بھی اجاگر کرنے میں مصروف ہیں۔

Related posts

سائنس فکشن فلم ایونجرز: اینڈ گیم کا امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار

Beenish Umer

بلاول اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، معاون خصوصی

shakir shaikh

چیئرمین پی سے بی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کو تیار

Raza nasir

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More