نیوز ٹکر کھیل

کھلنا ٹیسٹ: بنگلہ دیش پہلی اننگ میں 332رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم تین سوبائیس رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق اسی، اور امرل اکیاون رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے دوسوچھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگ شروع کی، دوسرے دن کے آغاز پر ہی ذولفقار بابر نے شکیب الحسن کو پچیس رنز پر آوٹ کیا، جس کے بعد سومیا سرکار اور مشفق الرحیم کے درمیان باسٹھ رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، سومیا سرکار کو حفیظ نے تینتیس جبکہ مشفق الرحیم کو بتیس رنز پر یاسر شاہ نے آوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی آخری تین وکٹیں صرف سات رنز کے اضافے سے گری۔ اور پوری ٹیم تین سوبتیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Related posts

سال 2018: کرکٹ کے اہم واقعات

Beenish Umer

صدارتی ریفرنس، دس رکنی لارجر بینچ 8 اکتوبر کو کیس کی سماعت کریگا

nehal qavi

راس ٹیلرنیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More