دنیا نیوز ٹکر

بالٹی مور: سیاہ فام امریکی شہری کے قتل میں ملوث 6 پولیس اہلکار ضمانت پر رہا

امریکی شہر بالٹی مور میں سیاہ فام امریکی شہری فریڈے گرے کی ہلاکت کے خلاف حراست میں لئے گئے چھ پولیس اہلکاروں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، پولیس اہلکاروں پر سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے الزام میں جرد عائد ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں کرفیو اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باوجود کشیدگی برقرار ہے۔ سیاہ فام امریکی شہریوں کی بڑی تعداد پولیس حراست میں پچیس سالہ فریڈے گرے کی موت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ مظاہرین سیاہ فام شہری کی ہلاکت میں ملوث چھ پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

الزامات کی زد میں آنے والے تمام پولیس افسروں نے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا اس کے بعد ان کو معطل کرکے فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ چند ہی گھنٹوں بعد پولیس نے شواہد نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کو ضمانت پر رہا کردیا جس کے خلاف بالٹی مور میں ایک بار پھراحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔

چھ پولیس اہلکاروں کی تصاویر بھی منظر عام لادی گئ، جن میں تین سیاہ فام اور تین گورے اہلکار شامل ہیں۔ اہلکاروں پرالزام ہے کہ انہوں نے فریڈی گرے کو وین میں حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

Related posts

نیب کی 35 منٹ تک بلاول بھٹو سے تفتیش

shakir shaikh

کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2257 پوائنٹس کی کمی

nehal qavi

گورنرہاؤس کی دیواریں گرانےکا کام دوبارہ شروع

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More