نیوز ٹکر کھیل

لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل

لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا، ذوالفقار بابر آج رات بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہونگے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد ذوالفقار بابر کو ان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر بنگلہ دیش بھیجا جا رہا ہے۔ ذوالفقار بابر پہلے سے ہی ٹیسٹ اسکوڈ کا حصہ ہیں، تاہم اب وہ ون ڈے میں بھی یاسر شاہ کی جگہ باولنگ کرائیں گے،، اس سے پہلے بلے باز صہیب مقصود اور فاسٹ باولر سہیل خان بھی ان فٹ ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں،

واضح رہے یاسر شاہ گزشتہ روز بنگلہ دیش بورڈ الیون کیساتھ پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد وہ دورہ بنگلہ دیش سے آوٹ ہو گئے۔

Related posts

مکہ:کرین حادثہ،ڈی جی حج نے زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے نام جاری کریئے

login web

کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی

Rauf Ansari

جنوبی افریقہ کی زمبابوے کو پہلے ایک روزہ میچ میں5وکٹوں سےشکست

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More