اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کراچی آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل سے گریزکیاجائے، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام ترجبروستم کے باوجود انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ظلم ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اورمختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمہ داروں کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں کے باوجودعوام جس طرح ایم کیوایم کو کامیاب کرانے کیلئے نکلے اوراسے کامیاب کرایا یہ عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ،اسٹیبلشمنٹ کے پالیسی سازعناصر اورارباب اختیار اب عقل کے ناخن لیں، ایم کیوایم سے نفرت اوردشمنی کرنا چھوڑدیں ،

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے وجود کوخلوص دل سے تسلیم کرلیں، اسی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، مضبوطی واستحکام ہے ،آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل ، دوران حراست وحشیانہ تشددسے گریزکیاجائے، الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں انصاف سے کام لیں اورجوجج صاحبان اپنی کرسی سے انصاف نہیں کرسکتے وہ استعفیٰ دیدیں۔

Related posts

پاکستان کی عظمیٰ یوسف اسپینٹک چوٹی سر کرنیوالی پہلی خاتون بن گئیں

login web

شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ انہوں نے  نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، مریم نواز

faraz ahmed

انڈس ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More