نیوز ٹکر کھیل

رمضان المبارک کے بعد مے ویدر سے فائٹ کے لیے تیار ہوں، عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ امریکی باکسر مے ویدر کے منیجر نے ان سے فائٹ کے لئے رابطہ کیا ہے تاہم رمضان المبارک کے بعد مے ویدر کے ساتھ رنگ میں اترنے کو تیار ہوں۔

دنیا کے سب سے مہنگی ترین فائٹ جیتنے والے امریکی باکسر مے ویدر کو عامر خان کئی بار رنگ میں سامنا کرنے کا چیلنج کر چکے ہیں لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ تاخیری حربے اختیار کئے گئے۔ اس بار مے ویدر کے منیجر نے پاکستانی نژاد باکسرسے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ اڑتیس سالہ باکسر رواں سال دسمبر میں باکسنگ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور اس سے قبل وہ اپنے کیرئیر کی آخری فائٹ ان کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے امریکی باکسر کے منیجر کو کہا کہ وہ بھی مے ویدر کے ساتھ رنگ میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تاہم تیس مئی کو سابق ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن کرس الجیری کے ساتھ ان کی فائٹ شیڈول ہے جس کے بعد رمضان المبارک کے باعث وہ فائٹ نہیں کرسکتے۔ عامرخان نے کہا کہ مے ویدرکے ساتھ رواں سال کے اختتام یا دو ہزار سولہ کے شروع میں فائٹ کے لئے تیار ہوں اور وہ جہاں کہیں گے وہیں رنگ میں اتریں گے لیکن مے ویدر کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ اچھے باکسر ہیں لیکن وہ تیز رفتار مکے جڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

عامر خان اپنے کیرئیر میں تینتیس مقابلے کھیل چکے ہیں جس میں وہ تیس مرتبہ کامیاب رہے جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے امریکی باکسر الیگزینڈر کو واضح طور پر شکست دی تھی۔

Related posts

زینب قتل : ایک اور مشتبہ شخص زیرحراست

shakir shaikh

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

fariha fatima

امریکا نے حماس کے سربراہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More