اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

محکمہ داخلہ پنجاب نے ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کےمبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کر کے انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پنجاب حکومت نے سولہ ایم پی او کے تحت تیرہ مارچ کو ایک ماہ کے لئے نظربندی کا حکم دیا تھا۔ ذکی الرحمان لکھوی نے نظربندی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ جس پر عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نظربندی پر تین روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق تیس مارچ کو ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو اپنا مؤقف سے آگاہ  کیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب عدالت عالیہ کے حکم کے باوجودکالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کر کے انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ذکی الرحمان کو سولہ ایم پی او کے تحت نظربند رکھے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

فورسز نے سی پیک کیخلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا، وزیرداخلہ

Hassam Alam

پنجاب کی نگراں حکومت پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، شہباز شریف

shakir shaikh

وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پر اتفاق

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More