اب تک پاکستان ایڈیٹر چوائس تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

الطاف حسین کا فوج کے خلاف بیان افسوسناک ہے، قائمہ کمیٹی برائے دفاع

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے الطاف حسین کے پاک فوج سے متعلق  بیان کی تحقیقات کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی  میں الطاف حسین کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ الطاف حسین کے بیان پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین کا فوج کیخلاف بیان افسوسناک ہے، موجودہ حالات میں اس قسم کا بیان نہیں آنا چاہیئے تھا،اچھی بات ہے کہ انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے،، ایم کیو ایم کے رکن سنجے پروانی نے کہا کہ۔ یہ اس معاملے کے لئے مناسب فورم نہیں ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نیپا ل میں امدادی کاروائیوں پر  پاک فوج کو خراج تحسین بھی پیش کیا، چیئرمین کمیٹی  نے کہا کہ نیپال حکومت نے بھی پاک فوج کی امدادی کاروائیوں کو سراہا ہے ۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے

nehal qavi

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

Beenish Umer

یوئیفا چیمپیئنز لیگ: یووینٹس کی مناکو کو شکست، فائنل میں رسائی

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More