دنیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب،جاں بحق افراد کی تعداد21ہوگئی

مقبوضہ کشمیرمیں جاری موسلادھار بارشوں میں جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہوگئی۔ اب تک سولہ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرشدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے ۔ پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیرآب آ چکے ہیں جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے مقام تک پہنچ گئ ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات ملبے کاڈھیربن گئے  سب سے زیادہ  بڈگام کا ضلع متاثرہواجہاں آج مزید پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

گزشتہ روز لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبے سولہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔  کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مزید پانچقابض انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہ کیے جانے کے باعث امدادی کام سست روی کا شکار ہیں۔ حریت رہنماؤں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غم کا اظہار کیاہے۔

Related posts

امریکی حکام نے شامی فوٹو گرافر کی امریکا آمد پر پابندی لگا دی

login web

چینی اخبار نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو لتاڑ دیا

razi ullah

مودی نے چین اور پاکستان کے مقابلے کیلئے اسرائیل سے ڈرونز مانگ لئے

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More