کھیل

صہیب مقصود انجری کےباعث دورہ بنگلہ دیش کی ٹیم سے ڈراپ

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود انجری کے باعث دورہ بنگلادیش کی ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ہیں۔ اُن کی جگہ سعد نسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۔

مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کے سبب دورۂ بنگلہ دیش سے باہر ہوئے ہیں۔ صہیب مقصود کو تربیتی کیمپ کے دوران کلائی میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد فریکچر کا معلوم ہوا۔ صہیب مقصود کی یہ تکلیف ورلڈ کپ سے پہلے کی تھی تاہم وہ فٹ قرار دیئے جانے کے بعد ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔ صہیب مقصود کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے صہیب مقصود کو دورہ بنگلہ دیش کے ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے اور ان کی جگہ سعد نسیم کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سعد نسیم گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔

Related posts

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: سویٹلانا کوزنیٹسووا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

login web

ون ڈے میچز میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا پلڑا بھاری

login web

کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More