اب تک اسپیشل

آج نام ور شاعر سراج الدین ظفر کی برسی ہے

آج اردو کے نام ور شاعر سراج الدین ظفر کی تینتالیسویں برسی ہے۔

سراج الدین ظفر 25 مارچ 1912ءکو جہلم میں پیدا ہوئے تھے۔ان کی والدہ بیگم زینب عبدالقادر خود بھی اردو کی ایک مشہور مصنفہ تھیں اور ان کے نانا فقیر محمد جہلمی سراج الاخبار کے مدیر اور حدائق الحنیفہ جیسی بلند پایہ کتاب کے مصنف تھے۔

سراج الدین ظفر نے افسانے بھی لکھے اور شاعری بھی کی۔ وہ لب و لہجے کے حوالے سے بے حد منفرد شاعر تھے۔ ”شباب اور شراب“ ان کا خاص موضوع تھا۔ نئی نئی زمینیں تلاش کرنا اور ادق قافیوں میں رواں دواں شاعری کرنا انہی کا اسلوب تھا۔ ان کی شاعری کے دو مجموعے زمزمہ حیات اور غزال و غزل کے نام سے شائع ہوئے تھے۔ غزال و غزل پر انہیں 1968ءمیں آدم جی ادبی انعام بھی ملا تھا۔

سراج الدین ظفر6 مئی 1972ءکو کراچی میں انتقال کرگئے اورگورا قبرستان کے عقب میں فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔
ان کی لوح مزار پر انہی کا یہ شعر تحریر ہے۔

ظفر سے دور نہیں ہے کہ یہ گدائے الست
زمیں پہ سوئے تو اورنگ کہکشاں سے اٹھے

Related posts

ٹوکیو کے شہر میں سجا جدید ترین کھلونوں اور روبوٹ کا میلہ

login web

برازیل میں ہوا کتوں کا اولمپک

nehal qavi

عالمی یوم آب آج منایاجارہاہے

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More