اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

قربانیاں دینے والے علاقوں میں لیاری سب سے آگے ہے، شرجیل میمن

سندھ کے وزیربلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کسی علاقے نے قربانیاں دی ہیں تو لیاری سب سے آگے ہے۔ لیاری کا دل بھٹو کیلئے دھڑکتا ہے۔

سندھ کے وزیربلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے ککری گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آج ایک بار پھر لیاری کے ککری گراؤنڈ میں اپنے جھنڈے گاڑنے والی ہے۔ آصف علی زرداری آج جلسے سے خطاب کریں گے۔ لیاری کا دل بھٹو کیلئے آج بھی دھڑکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہی ہمیشہ لیاری کے مسائل حل کرائے ہیں۔ لیاری کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کی مائیں بہنیں جلسے میں شریک ہوں گی۔ لیاری میں آج تاریخی جلسہ ہوگا۔

Related posts

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان

login web

سابق وزیر بلدیات پنجاب احتساب عدالت میں پیش

shakir shaikh

فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے ای کورٹ سسٹم کا خیرمقدم

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More