اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

چینی صدر کے خطاب نے پاکستانی قوم کو نیا ولولہ اورحوصلہ دیا، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے چینی صدر کے اعلانات نے پاکستان میں ایک روشن معاشی مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ چینی صدر کے خطاب نے پاکستانی قوم کو نیا ولولہ اور حوصلہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں پاک چین معاہدوں کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ چینی صدر کے اعلانات سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ایک روشن معاشی مستقبل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب کے لئے جن منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا گیا ہے یا جن معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان پر عملدرآمد کے لئے شب وروز ایک کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا سست روی کا دورگزر گیا ،آنے وا لے سال معاشی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے ادوار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں قوم کو اور بھی بہت سی خوشیاں ملیں گی۔

Related posts

مریم نواز کو نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

shakir shaikh

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد مندی

nehal qavi

معذور افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More