اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کراچی: حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب،رینجرزتعینات کرنےکافیصلہ

کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس  کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کےدوران رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری الیکشن کمیشن آف پاکستان دے گا۔

وفاقی حکومت نےکراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ انتخابی مہم کے دوران تمام جماعتوں کو ضرورت پڑنے رینجرز کے دستے فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو پولیس کی بھر پور معاونت کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی سیکیورٹی میں ووٹنگ کرانے کی حتمی منظوری الیکشن کمیشن آف پاکستان دے گا۔

Related posts

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اچانک جناح اسپتال کا دورہ

shakir shaikh

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت شفاف انتخابات کیلئے تعاون کرینگے، آرمی چیف

faraz ahmed

نوازشریف کاالعزیزیہ ریفرنس میں دفاع پیش نہ کرنے کا فیصلہ

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More