اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

بارشوں کا سسٹم پشاور کے 150 کلومیٹر کے علاقے میں موجود ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پشاور میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کو غیرمتوقع اور شدید ترین طوفانی بگولے کا شاخسانہ قرار دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم پشاور کے سو سے ایک سو پچاس کلومیٹر کے علاقے میں موجود ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ پشاور میں آندھی اور تیز بارش کا امکان تھا مگر ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار آنیوالے طوفانی بگولے کی توقع نہیں تھی۔ پاکستان میں ایسے طوفانی بگولے کا آنا نیا اور غیر متوقع واقعہ ہے جس کے باعث اتنا زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں اس سے قبل ایسی نوعیت کا بگولا تین بار آ چکا ہے، ایسے بگولے سیالکوٹ اور سرگودھا میں آئے تھے تاہم ایسے بگولوں کی نشاندہی کرنا مشکل ہوتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پشاور اور گردونواح میں آج رات مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے آئندہ تین سے چار گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مردان اور مالا کنڈ میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ایف ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

Related posts

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 21 سال مکمل ہو گئے

shakir shaikh

شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی استعفیٰ منظور

faraz ahmed

بدقستمی سے حکومت کورونا سے لڑنا نہیں چاہتی، مریم اورنگزیب

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More