اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

پی این ایس شمشیر الحدیدہ سے 51 محصورین کو لیکر کل جبوتی پہنچے گا

پاک بحریہ کادوسرا جہاز پی این ایس شمشیر ا لحدیدہ سے  اکیاون  پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کے ساتھ جبوتی کی جانب گامزن ہے، بحری جہازکل جبوتی کی بندرگاہ پر پہنچ جائے گا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یمن کے محصورین کی پاکستان محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کےلئے پاک بحریہ کے جہاز پر جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔  تمام محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعدبحفاظت پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا ہے۔

جہاز پر چھتیس پاکستانی اورپندرہ غیر ملکی سوارہیں جن میں بارہ  بچے بھی شامل ہیں۔ پندرہ غیر ملکیوں میں سے چارکا تعلق بنگلہ دیش، دو کا تعلق رومانیہ یمن سے اور تین کا تعلق قطرسے ہے جبکہ ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری بھی شامل ہے۔

اس سے بیشتر پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس اصلت چار اپریل کوالمکلہ سے ایک سو ستاسی  پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کو لیکر وطن واپسی کے سفر پر گامزن ہے۔

Related posts

نیویارک: سکھوں نے بھارت سے علیحدہ ہونے کیلئے تحریک تیز کر دی

nehal qavi

کراچی: دھوراجی میں 2 بچے پراسرار طورپر جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

M.Umair Raza

پروگرام کانام بدلنے والے دِلوں سے بینظیرکی محبت نہیں نکال سکتے،خورشیدشاہ

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More