نیوز ٹکر کھیل

پی ایچ ایف بھارت سے مالی معاونت نہیں لے گی، سیکریٹری پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ہاکی بھارت سے مالی معاونت نہیں لے گی۔ پی ایچ ایف اپنے انتظامات پورے کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کسی صورت بھی بھارتی ہاکی فیڈریشن سے مالی مدد نہیں لے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے آئندہ بین الاقوامی انونٹس میں شرکت کیلئے خود انتظامات کرے گی۔گزشتہ روز ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا نے پی ایچ ایف کو مشکل حالات میں مالی معاونت کی پیش کش کی تھی۔ جس کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شکریہ کے ساتھ لینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولپمک دو ہزار سولہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے لگایا گیا تربیتی کیمپ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ختم کردیا تھا۔

Related posts

نندی پور پاور پراجیکٹ: بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف کو 18 ستمبر کو طلب

faraz ahmed

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

shakir shaikh

بھارتی وزیر توانائی ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More