pakistan اب تک پاکستان اہم خبریں پاکستان

کراچی:عوام الیکشن سے پہلے اپنا شناختی کارڈ کسی کو نہ دیں، عمران اسمٰعیل

این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسمٰعیل نے کہا کہ عوام اپنا شناختی کارڈ کسی کو نہ دیں۔ کراچی میں مقیم پاکستانی بنگالیوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ منتخب ہوکر ان کو تمام حقوق دلائیں گے اور انہیں اپنی شناخت کیلئے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔

فیڈرل بی ایریا کے دورے میں عمران اسمٰعیل نے بنگالی پاڑہ میں پاکستانی بنگالیوں سے ملاقات کی۔ کارنر میٹنگ سے خطاب میں عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا حکومت پاکستانی بنگالیوں کو نظرانداز کررہی ہے۔ انتخاب میں کامیابی کے بعد وہ ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے۔ عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی پہلی ترجیح ہوگا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

shakir shaikh

ریاض پیرزاد نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

faraz ahmed

حکومت اور اسٹیٹ بینک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، شہباز شریف

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More