اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

پاک چین دوستی خارجہ پالیسی کاغیرمتزلزل ستون ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیراحسن اقبال کاکہناہے کہ پاک چین دوستی پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ چین سے دوستی خارجہ پالیسی کا غیرمتزلزل ستون ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء پرویزرشید اور احسن اقبال نے مشترکہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چین کو تسلیم کرنےوالا پہلااسلامی ملک ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان پر ہر پاکستانی پرجوش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہردور میں پاک چین دوستی کا سفر آگے بڑھاہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات میں بدل دیاہے۔

پاک چین اکنامک کوریڈور کوئی منصوبہ، سڑک یا راستہ نہیں ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کا جال ہے۔ ان کاکہناتھاکہ چینی حکومت اور مختلف ادارے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ لگارہے ہیں۔ اگلے دس برسوں میں تھر میں کوئلے کےدس منصوبے لگائےجائیں گے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

Zubair Ibrahim

پاکستان کے نیشنل ایکشن گائیڈ لائن پلان پر چین کا خیر مقدم

shakir shaikh

توہین عدالت پر جب بھی بلایا گیا حاضر ہوجاؤں گا، سعید غنی

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More