اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

خصوصی عدالت نے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کا تین روزہ ریمانڈ دیدیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار قتل کے ملزم عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، دوسری طرف ایم کیو ایم سے منحرف دو کارکنان کے قتل میں ملوث کامران عرف منا کو چودہ روز کے لیے جیل منتقل کردیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان عبیدکے ٹو اور نادر شاہ کو نو اپریل تک سولجر بازار پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان پر سال دو ہزار میں سب انسپکٹر ریحان اور سب انسپکٹر نثار کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے جنھیں ایم اے جناح روڈ پر قتل کیا گیا تھا۔

دوسری طرف ایک اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کامران عرف منا کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا ملزم پر الزام ہے کہ اس نے نیپئر تھانے کی حدود میں سلمان سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا دونوں مقتولین ایم کیو ایم کے منحرف کارکن تھے۔

Related posts

صادق آباد: نیٹو کنٹینر کے ڈرائیور چئیرنگ کراس کے سہولت کار نکلے

shakir shaikh

جج نے غصے میں آکر ایسا کام کردیا جسے جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

Hassam Alam

ہماری حمایت کے بغیر آئین رہے گا نہ قانون، مولانا فضل الرحمان

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More