اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

نیپال، بھارت اوربنگلادیش زلزلےپروزیراعظم پاکستان کا اظہارافسوس

وزیراعظم نے نیپال بھارت اور بنگلا دیش زلزلے سےہونے والے نقصانات پراظہار افسوس کرتے ہوئے ہرممکن امداد کی پیش کش  کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے نیپال کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تیاریاں شروع کردیں۔

وزیرِ اعظم نواز شریف نے   نیپال اور بھارت کے زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئےکہا کہ ہم مشکل وقت مین نیپال کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی طرف سے اسے ہر امداد کی یقین دہانی کراتے ہیں، وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رہنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔ وزیراعظم کو بتا یا گیا ہے کہ امدادی سامان کے چار طیارے نیپال جانے کے لئے تیار ہیں۔کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر آپریشن بحال ہوتے ہی سامان روانہ کردیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے اپنے سفیروں کو دونوں حکومتوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ دوسری طرف نیپال میں پاکستان کے سفیر نے تمام پاکستانیوں کو کہا ہے کہ وہ سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں۔ این ڈی ایم نے امدادی سرگرمیوں کی تیاریاں شروع کردیں ہیں، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے قلیل نوٹس پر جانے کیلئے تیار ہیں۔

Related posts

ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار 4 سال کی بلند ترین سطح پر

login web

فضل الرحمان کا ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے سے انکار

login web

نیب ریفرنسز: اسحاق ڈار کے گواہ پر جرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More