اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر طیب اردگان کا فون

پاکستان اور ترکی نے خطے کی کشیدہ صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششیں مزید تیزکرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق  وزیر اعظم نوازشریف کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلی فون کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان  پینتالیس منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو  ہوئی ، دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے مشترکہ کرداراداکرنے کے حوالےسے حکمت عملی پر غور کیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سعودی عرب کی داخلی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے  دی جائے گی۔ حوثیوں باغیوں کو یمن میں حکومت گرانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

وزیراعظم اور ترک صدر نے اتفاق کیا کہ سعودی عرب کی سرحدی خلاف ورزی پر دونوں ممالک کو شدید ردعمل کا اختیارحاصل ہوگا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یمن بحران کے حل کیلئےمسلم ملکوں کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔ پاکستان کی مسئلے کے پر امن حل کی کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

افغانستان، ہرات، مسجد کے باہر کار بم دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، 30 زخمی

nehal qavi

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 شہری زخمی

faraz ahmed

پشاور: ڈینگی کے ہاتھوں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More