اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

این اے 122، نادرا کی حتمی رپورٹ تیار، 10 ہزار سے زائد ووٹوں کی تصدیق

نادرانے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کی حتمی رپورٹ تیارکرلی ہے۔ ووٹرزکے انگوٹھا نشانات  کی تصدیق سے متعلق رپورٹ رواں ہفتے ٹربیونل میں جمع کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نادرا رپور ٹ میں دس ہزار سے زائد ناقابل شناخت ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ تئیس ہزار چھ سو انتالیس کائونٹرفائلز پر دستخط اور مہر موجود نہیں ہے،چارہزار دوسوپچاس کاؤنٹرفائلز پر پریذائڈنگ یا اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز کے دستخط نہیں ہیں۔ دوہزار دوسوچھیاسی کاؤنٹرفائلز ایسی ہیں جن پر مہر ہی نہیں ہے۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے ریٹائرڈجج حامد حسین شاہ کو نادرا انسپکشن کیلئے لوکل کمیشن مقررکیاہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔گیارہ مئی دوہزار تیرہ کو ہونے والے عام انتخابات میں سردار ایاز صادق نے بانوے ہزار تین سو ترانوے جبکہ عمران خان نے تراسی ہزار پانچ سو بیالیس ووٹ حاصل کیے تھے۔

Related posts

ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی

Beenish Umer

ملک کونالائق اورنااہل حکومت کےہاتھوں نقصان پہنچ رہا ہے، احسن اقبال

Beenish Umer

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیس کا تحریری فیصلہ جاری

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More