کھیل

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست

ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں بیٹسمینوں کی گلیاں اڑانے والے مچل اسٹارک آئی سی سی بولرز کی درجہ بندی میں سرفہرست ہوگئے ہیں۔

مچل اسٹارک نے حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں بائیس وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو پانچویں مرتبہ یہ ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسٹارک نے ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بولروں کی فہرست میں پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل کی جگہ لی ہے جو متنازع بولنگ ایکشن کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچیس سالہ اسٹارک کی عالمی کپ میں شاندار کارکردگی نے انھیں سب سے اوپر پہنچا دیا ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر اسٹارک ون ڈے درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر تھے لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ان کی بہترین کارکردگی نے انھیں ایک سو سینتالیس پوائنٹس دلوائے اور اب ان کے پوائنٹس کی تعدادسات سو تراسی تک جا پہنچی ہے۔ یہ اسٹارک کے کیریئر میں پہلا موقع ہے کہ وہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

Related posts

زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے دبئی پہنچ گئی

login web

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں فخر زمان کی لمبی چھلانگ

Hassam Alam

چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More