اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

لاہور: وزیرمملکت کے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی حسنین آئی سی یو میں زیرعلاج

لاہور کےعلاقے کیولری گراونڈ میں سابق وزیر مملکت کے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نویں جماعت کا طالب علم  حسنین سروسزاسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ  میں زیر علاج ہے۔ حسنین کا کل  نویں جماعت کا آخری پرچہ ہے۔

کیولری گراؤنڈ میں گاڑیوں کے معمولی تصادم پر سابق وزیر مملکت کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک طالب علم جان سے گیا تو دوسرا موت حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ حسنین کے نویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں لیکن حسنین سروسز اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں  زیر علاج ہے۔ غم سے نڈھال  حسنین کی والدہ کہ لب پر صرف ایک ہی التجا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور  وزیر اعظم ان کو  انصاف دلائیں۔

حسنین کے دوست سارا دن اس کے لئے خون کا بندوبست کرتے رہے اور اس کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی فکر مند دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل اس کا آخری پرچہ ہے اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے وہ پرچہ نہیں دے سکے گا۔

Related posts

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز اور آل پاکستان آئل ٹینکرز آنرز کا ہڑتال کا اعلان

shakir shaikh

وزیراعظم کا معاشی ٹیم پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار

shakir shaikh

وزیراعظم آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More