اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

الطاف حسین نےجوبات کی وہ کوئی بھی محب وطن شخص نہیں کرسکتا، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا ہے الطاف حسین نے جو بات کی وہ کوئی بھی محب وطن شخص نہیں کرسکتا۔ انہوں نے معافی مانگ لی مزید بحث کی ضرورت نہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے۔ اگر اس کے خلاف ایسی باتیں کی جائیں تو پھر دشمن کو اور کیا چاہئیے۔ الطاف حسین نے جو بات کی وہ کوئی محب وطن نہیں کرسکتا۔ مگر اب انہوں نےمعافی مانگ لی لہذامزید بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اسمبلیوں میں کسی جماعت کےخلاف قرارداد پیش کرنے کی نئی روایت پڑ رہی ہے جو ٹھیک نہیں۔ ذوالفقار مرزاکےحوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ کاکہناتھاکہ سیاست میں گالم گلوچ پریقین نہیں رکھتے۔

Related posts

نیب کی عدالتوں میں 4 کرپشن کیسز دائر کرنے کی منظوری

login web

بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 2000رنزمکمل کرلئے

Abuzar Usama

دوشنبہ: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرکی تاجک صدرسے ملاقات

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More