اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کراچی:عمران خان الطاف فوبیا سے باہر آجائیں، رابطہ کمیٹی

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم پر کی جانیوالی تنقید پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو اب گالم گلوچ کی زبان چھوڑکر سنجیدہ سیاست کرنا اور الطاف حسین فوبیا سے باہر آجانا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا دراصل عمران خان کو کراچی میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یقینی شکست نظر آرہی ہے۔اسی لئے عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما شکست سے بچنے کیلئے راہ فرارڈھونڈ رہے ہیں اورالزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جہاں تک الطاف حسین کیخلاف لندن میں مقدمہ دائرکرنے کاتعلق ہے توعمران خان جہاں چاہیں مقدمہ دائرکریں وہ پہلے بھی کوشش کرچکے ہیں اوراب بھی وہ چاہیں تو اپنا شوق پورا کرلیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان قوم کویہ جواب دیں کہ جس اسمبلی کووہ جعلی اور فراڈ کہتے آئے ہیں،اس اسمبلی میں وہ آج کس منہ سے جانے کی بات کررہے ہیں۔

Related posts

اوورسیزپاکستانیز کرپشن کیس: نیب کو خورشید شاہ سے تحقیقات کی اجازت

shakir shaikh

وفاقی وزیر دانیال عزیز پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی

Abuzar Usama

پاکستان اورجاپان کے درمیان آٹھویں سیاسی عسکری ورچوئل مذاکرات

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More