اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

انتخابی دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اہم انکشافات

جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی سے متعلق پنڈورا باکس کھلنے لگا۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال نے اردو بازارسے بیلٹ پیپرزچھپوانےکی حقیقت کا پردہ فاش کردیا۔ کہتےہیں بیلٹ پیپرز چھپوانےاوردوسو اضافی افراد فراہم کرنےکی درخواست صوبائی الیکشن کمشنر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کی تھی۔

انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کیلئے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن میں گواہان سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اقبال ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری راؤافتخار اور سابق الیکشن کمشنرپنجاب سمیت سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پیش ہوئے۔ چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اقبال سے جرح کے دوران سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو باہر بھیج دیا گیا۔ دورانِ جرح اردو بازار سے بیلٹ پیپرز چھپوانے سے متعلق استفسار پر چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اقبال نے تصدیق کی کہ درخواست ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کو موصول ہوئی، پیغام ملا کہ الیکشن کمیشن حکام محبوب انور اور خلیق نے اردو بازار سے دو سو افراد پرنٹنگ کیلئے مانگے ہیں، اس درخواست سے متعلق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آگاہ کیا گیا۔ یہ درخواست لاہور اور راولپنڈی کے کمشنرز کو بھی بھجوائی گئی جنہوں نے تمام ہدایات پر عملدرآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن سے متعلق تمام مواد گیارہ مئی تک پنجاب حکومت اور پاک فوج کی مدد سے پولنگ اسٹیشنز پربھجوایا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری راؤ افتخار نے بتایا کہ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی،الیکشن کمشین کی مدد کیلئے دو سو افراد فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر کوئی میمورنڈم نہیں دیا گیا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب راؤافتخار کے اعترافی بیان سے متعلق ویڈیو بھی جوڈیشل کمیشن میں پیش کی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا جس میں کل صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انورپر جرح کی جائے گی۔

Related posts

قومی عوامی تحریک کے بانی سربراہ رسول بخش پلیجو کی زندگی کی تصویری جھلکیاں

Beenish Umer

سورج کی روشنی سے بجلی بنانے کا ایک اور سستا طریقہ ایجاد

Hunain Siddiqui

پاناما کیس: نیب سے نوازشریف اور اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی تفصیلات طلب

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More