اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کریگا، اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے کی صورت میں اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال میں کھیلوں کے فنڈز کو بڑھایا جائے گا۔

اسلام آباد کلب میں میڈیا سے بات چیت میں اسحا ق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختارملک ہے جو اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ان کا کہنات تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار تعلقات بہت عزیز ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آڈٹ کے بعد ہاکی کو فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔

Related posts

فواد چوہدری کا ڈپٹی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار

shakir shaikh

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکا کی ہٹلر مودی پرتنقید

shakir shaikh

چیئرمین سینیٹ نے پاک سوئٹزرلینڈ دوستی گروپ معطل کردیا

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More