تازہ ترین نیوز ٹکر کاروبار

ارسا ایڈوائزری بورڈ نے سندھ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

ارسا کے ایڈوائزری بورڈ نے سندھ کے اعتراضات کو کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے سی جے لنک کینال اور گریٹر تھل کینال کو پانی فراہم کرنے کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔

اسلام آباد میں ارسا کے چیئرمین رقیب خان کی زیر صدارت ارساکاایڈوائزری بورڈ اجلاس ہوا،اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا۔ سندھ حکومت کے خط کہا گیا ہے کہ چشمہ جہلم لنک کینال فلڈ کینال ہے اس میں دوران سیلاب ہی پانی چھوڑنا چاہیئے۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین ارساکا کہنا تھا کہ ڈیموں میں پانی زیادہ ہے سندھ کو اس وقت پانی کی ضرورت نہیں اس لئے سندھ کے اعترات بے بنیاد ہیں،ارسا کے ایڈوائزری بورڈ نے سندھ کے اعتراضات کو کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے سی جے لنک کینال اور گریٹر تھل کینال کو پانی فراہم کرنے کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔رائے شماری میں بلوچستان کے رکن نے حصہ نہیں لیا۔

Related posts

دیسی گھی وزن کم کرنے میں بھی مددگار

Hunain Siddiqui

بھارتی حکومت انسانی ڈھال بنانے پر متاثرہ کشمیری کو ہرجانہ دے، ایچ آر سی

login web

گلوکار علی عظمت کا بائیک پر یورپ کے سفر کا اعلان

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More