اب تک پاکستان ایڈیٹر چوائس تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

انیس اپریل کوکراچی میں جلسہ ضرور کریں گے، عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ انیس اپریل کوکراچی میں  جلسہ ضرور کریں گے۔ جلسے کے لیے رینجرز سیکیورٹی فراہم کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں نے جناح گراؤنڈ میں  تصادم کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین سے کہنا چاہتا ہوں کہ بندوق کی سیاست نے کراچی کو بہت نقصان پہنچایا۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شہر تھا اور یہاں لوگ دوسرے شہروں اور ملکو ں سے چھٹیاں گزارنے آیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزگار کا مسئلہ تب حل ہوگا جب سرمایہ کار واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ بندوق کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

عمران خان نے الطاف حسین سے کہا کہ بندوق کی سیاست نے کراچی کو بڑا نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام سے بہت پیار ملا۔ انہوں نے کراچی کی ماؤں بہنوں سے اپیل کی کہ وہ  تیئس اپریل کو گھروں سے نکل کر عمران اسماعیل کو ووٹ ڈالیں۔

Related posts

عمران خان اپنی بیساکھیوں کو اپنی چالاکی نہ سمجھیں، مریم نواز

faraz ahmed

آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کیلئے نئے طریقہ کار پر غور

Developer

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا

Hassaan Akif

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More