کھیل

آئی سی سی صدرکے استعفے کی تصدیق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گورننگ باڈی کے صدرمصطفٰی کمال کے استعفے کی تصدیق کردی ہے اوراپریل کے وسط میں دبئی ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس طلب کیاہے ۔جس میں تین ماہ کیلئے صدر کی تقرری کافیصلہ کیا جائیگا۔

آئی سی سی نے اعلامیے میں صدرمصطفٰی کمال کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفٰی کمال نے اپنے ملکی ٹی وی پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ورلڈکپ اختتامی تقریب میں ناروا سلوک پرسخت ردعمل ظاہرکیا۔اورآئی سی سی کو بھارت کاپٹھو قرار دیا۔ لیکن گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کو تحریر میں ان باتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا اور استعفی کی وجہ ذاتی مسائل کوقرار دیاہے۔

آئی سی سی نے دبئی ہیڈ کوارٹر میں پندرہ اورسولہ مارچ کواجلاس طلب کیاہے،جس میں تین ماہ کیلئے عارضی صدر کی تقرری کی جائے گا۔پاکستان کے نجم سیٹھی کو یکم جولائی سے صدر کا عہدہ سنبھالنا ہے۔ اجلاس میں نجم سیٹھی کو قبل ازوقت صدر کا عہدہ بھی سونپا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی صدر کا عہدہ اب صرف رسمی رہ گیاہے۔نئے آئین میں تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہیں۔ صدر کیلئے روٹیشن پالیسی اپنائی گئی ہے۔جس کے تحت ہرسال صدرکسی ممبر ملک کا مقررکیاجائیگا۔ مصطفٰی کمال کے عہدے کی میعاد جون میں ختم ہونا تھی۔قوانین کے مطابق کوئی صدرعہدے کی میعاد پوری نہ کرسکے تو بقیہ مدت کیلئے صدارت اسی ملک کے پاس رہے گی۔اس اعتبار سے عارضی صدرکا تعلق بنگلہ دیش سے ہوگا۔خبروں کے تین ماہ کیلئے رسمی صدارت کی کوئی اہمیت نہیں۔ہمیں اس کیلئے حکومت سے مشاورت کرنا ہوگی۔

Related posts

تنخواہوں میں کٹوتی اور بورڈ اسٹاف میں چھانٹی نہیں کی جائیگی، احسان مانی

nehal qavi

ویرات کوہلی نے عامر کو دنیا کا خطرناک ترین بالر کا خطاب دیدیا

nehal qavi

بیٹے کی سفارش کرنے پر انضمام الحق مشکلات کا شکار

Raza nasir

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More