اب تک اسپیشل

لاہور:چڑیاگھرمیں نر زرافہ انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا

لاہور کے چڑیاگھر میں نر زرافہ انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے سورج نکلنے سے پہلے ہی زرافہ کو دفنا دیا۔

بارہ سالہ زرافہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دنیا سے چل بسا، ایک سال پہلے اس کی مادہ ساتھی بھی اس دنیا سے کوچ کر گئی تھی جس کے بعد زرافہ دن بدن کمزور ہوتا رہا لیکن انتظامیہ آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہی جس کی وجہ سے چڑیا گھر کواکلوتے زرافے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اب تک نے متعدد بارنر زرافہ کی گرتی صحت پر سوالات اٹھائے لیکن انتظامیہ اس کی وجہ زرافہ کی تنہائی کو قرار دیا لیکن انتظامیہ اتنی لاپراہ نکلی کہ انھیں زرافہ کی بیماری کا علم اسکی موت کے بعد ہوا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، دس فٹ پانچ انچ کے زرافہ کو چار فٹ جگہ پر دفنا دیا گیا۔ شائقین دراز قد زرافہ کی چھوٹی سی جگہ پر دفنائے جانے پر سوالات اٹھاتے رہے۔

چڑیا گھر میں آنے والوں نے اعلیٰ حکام سے زو انتظامیہ کی غلفت پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

ٹرمپ نے 1995 میں منظور ہونے والے قانون کے تحت سفارتخانہ منتقل کیا

razi ullah

گلوکار محمد رفیع کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے

Beenish Umer

اب اپنے من پسند اسٹار کے ساتھ رقص کر سکیں گے پرستار

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More