اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

چینی منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن

چینی منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دس ہزار جوانوں پر مشتمل فوج براہ راست جی ایچ کیو کے تحت کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں چینی منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن بنائی جائےگی۔ پاک فوج  کی نو اور چھ سویلین بٹالین اس سیکیورٹی فورس کا حصہ ہوں گی۔ سیکیورٹی فورس کے پانچ ہزار اہلکار سپیشل سروسز گروپ سے لئے جائیں گے۔ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کا سالانہ بجٹ چھ کروڑ ڈالر ہوگا،فورس کے قیام کے لئے پچیس کروڑ ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چین پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر مالیت کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔

Related posts

کراچی : 16نکات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سربراہ پاک سرزمین پارٹی

nehal qavi

برلن: جی 20 رکن ممالک کا سربراہ اجلاس آج ہوگا، ہزاروں مظاہرین کا احتجاج

nehal qavi

واشنگٹن: افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More