اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

چینی صدر کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چین کے صدر  کے دو روزہ سرکاری دورے  کے حوالے سے سیکیوریٹی کے بھی  انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں روالپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے چیکنگ پوائنٹس پر ایلیٹ فورس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے،  شی چن پنگ اور ان کے وفد میں شامل افراد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کو سونپی گئی ہے جبکہ رینجرز اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس بھی فوج کی معاونت کرے گی۔

پندرہ رکنی چینی ٹیم اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کر چکی ہے  وفاقی دارالحکومت میں  چار سو سولہ ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے۔  اسلام آباد میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بندہے  جی ٹی روڈ، موٹر وے اور مری روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ روڈ کو بھی دو روز کے لیے چھ چھ گھنٹے تک بند رکھا جائے گا۔

بیس اور اکیس اپریل کو ایئرپورٹ روڈ صبح آٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک بند رہے گی۔ چین کے صدر کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کے دوران شہر کے اندر بھی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

login web

ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، سعید غنی

faraz ahmed

فرانسیسی صدرنے ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کاامکان ظاہرکردیا

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More