اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

چین کے صدر کا دورہ پاکستان، اقتصادی ماہرین کی نظر میں گیم چینجر ہے

چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کے تاریخی دورے پر ہیں۔ اس دورے کو اقتصادی لحاظ سے گیم چینجر سمجھا جارہا ہے۔ پاک چین دوستی کے لازوال سفر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے  چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کے دورے  پر ہیں۔

چینی صدر کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ اب تک سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی ماہر طلعت مسود کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والا ایک اور اسٹریٹجک معاہدہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی لحاظ سے بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر منصوبہ پاکستان کی حالت  بدل سکتا ہے مگر پاکستان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اب تک  سے بات کرتے ہوئے اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سمجھوتوں پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانا پڑے گا۔ صرف سمجھوتوں پر دستخط کرنے سے حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ اقتصادی راہداری کا معاہدہ خود چین کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

اب تک سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سفارتکار شاہد امین نے کہا کہ اقتصادی میدان میں  چینی صدر کے دورے کے اہم نتائج برآمد ہوں گے۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے پاکستان کے لئے سنہری باب ہوں گے۔

Related posts

لاہور سے 9 جعلی صحافی گرفتار

shakir shaikh

اٹھارہ سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

Rauf Ansari

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More