اب تک اسپیشل

بچوں کی ایک انوکھی بیماری آٹزم سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے

آج بچوں کی ایک انوکھی بیماری آٹزم سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا بچے اپنی دنیا میں گم ہو کر رہ جاتے ہیں۔

آٹزم یعنی اپنے تصورات کے سمندر میں غرق رہنا دراصل بیرونی حقائق سے لاتعلقی ظاہرکرنا ہے۔اس بیماری میں مبتلا بچہ اپنی دنیا میں گم ہوکے رہ جاتاہے اور اسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ ایک نارمل صحت مند بچہ تین برس کی عمر کے بعد اپنے ماں باپ اور اپنوں کے ساتھ ایک سماجی بندھن باندھنے کا اہل ہوجاتاہے۔ لیکن آٹزم میں مبتلا بچہ یہ بندھن قائم کرنے میں ناکام رہتاہے۔

اس انوکھی بیماری میں مبتلا بچہ تین چار سال کی عمر میں خاموش رہنا پسند کرتاہے۔ وہ دوسروں سے باتیں کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتاہے۔ کسی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے سرجھکائے اپنے ہی خیالوں میں گم صم رہنے کو ترجیح دیتاہے اور بار بار سوالات پوچھنا اسے غصے میں مبتلا کر دیتا ہے۔مرکزی نظام اعصاب میں کوئی موروثی نقص کے باعث یہ بچے دوسرے نارمل بچوں کے مقابلے میں ایک مختلف اندازمیں پروان چڑھتے ہیں۔

بدقسمتی سے ابھی تک آٹزم کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا۔ ماہر نفسیات ، استاد ، والدین مخصوص توجہ دے کر ان بچوں کو سماجی زندگی کے دائرے کے اندر لانے میں اپنا رول نبھا سکتے ہیں۔

Related posts

میجرشبیر شریف شہید نشان حیدر کا 47 واں یوم شہادت

Beenish Umer

پاکستان سے لیکر یوکرائن تک ، پارلیمنٹس پیش کرتی نظر آتی ہیں میدان جنگ کا منظر

login web

معروف گلوکار احمد رشدی کی 36ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More