اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

ملک کی مختلف جیلوں میں15قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

انسانیت کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے پندرہ  قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دو قیدی غلام نبی اور اللہ رکھا کو پھانسی دی گئی۔بلوچستان کے مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدی ریاض احمد کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا ،ملزم نے سال دوہزار چار میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ سینٹرل جیل فیصل آباد میں محمد حسین اور نظام دین کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سلطان احمد کو پھانسی دی گئی۔ گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں قتل میں ملوث تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم عنایت نےدو ہزار دو میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مجرم ظفر اور لطیف نے انیس سو پچانوے میں دشمنی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا تھا۔

ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی لیاقت کی پھانسی موخر کردی گئی۔ مجرم نے رشتے کے تنازع پر انیس سو اٹھانوے میں بلال نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے دو قیدی سلیم منظور اور لقمان کو پھانسی دے دی گئی۔ دونوں مجرموں نے انیس سو ننانوے میں قلعہ کالر والا میں چودہ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ادھر گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم اظہر محمود کو پھانسی دی گئی۔مجرم اظہر محمود نے جائیداد کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی

Hassam Alam

بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ: جعلی ووٹ ڈالنے والے گرفتار

login web

پنجاب، کے پی کے میں بارش سے تباہی، تلہ گنگ میں 2 بچے جاں بحق

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More