اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

ذوالفقار مرزا کا گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

ذوالفقار مرزا نے حفاظتی ضمانت اور گرفتاری رکوانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ کہتے ہیں کہ گرفتاری یا جیل جانے سے نہیں ڈرتا۔ اچھا ہے کہ میرے اور آصف زرداری کے درمیان واضح لائن کھنچ جائے تاکہ لڑائی میں مزا آئے۔

ماضی میں سابق صدر آصف زرداری کی دوستی کا دم بھرنے والے ذوالفقار مرزا آج ان کے سخت جان حریف ثابت ہو رہے ہیں۔ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ ان کی سابق صدر سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ یہ جنگ بدین کے کمزور عوام کے لیے ہے۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ گرفتاری یا جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے پورا ملک لوٹ کے کھا گئے۔ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related posts

ڈیرہ غازی خان: رینجرز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد ہلاک

shakir shaikh

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

faraz ahmed

رحیم یار خان: پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More