تازہ ترین کھیل

یونس خان یارکشائر کاؤنٹی معاہدے سے دستبردار

سینئر بیٹسمین یونس خان یارکشائر کاؤنٹی کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے۔ یونس خان بنگلہ دیش ٹور میں ٹیم میں شمولیت کی خاطر معاہدے سے دستبردار ہوئے ہیں۔ کاؤنٹی نے بھارت کے چتیش ورپجارا سے معاہدہ کرلیا۔

بیٹسمین یونس خان نے بنگلہ دیش کے دورے کے لیے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنتی دیکھ کر انگلش سیزن کے ابتدائی حصے کے لیے کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ کیا تھا لیکن اب تجربہ کار بیٹسمین نے کاؤنٹی پر پاکستانی ٹیم کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان یارکشائر سے معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ یارکشائر کاؤنٹی نے فوری طور پر بھارتی بیٹسمین چتیش ورپجارا سے معاہدہ کرلیا ہے جو جلد انگلینڈ پہنچ کر یارکشائر کو جوائن کریں گے۔

یارکشائر کے ڈائریکٹر مارٹن موکسون نے یونس خان سے معاہدہ ختم ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے یونس خان کا ارادہ بنگلہ دیش نہ جانے کا تھا لیکن اتوارکو اچانک انہوں نے ہمیں مطلع کیا کہ اگر انہیں قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا تو ان کے لیے انکار کرنا ممکن نہ ہوگا۔ اس لیے وہ معاہدہ منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔ آخری لمحات میں یہ صورتحال اچھی نہیں ہے لیکن ہم نے یونس خان کی خواہش پر معاہدہ منسوخ کردیا۔

Related posts

لاہورضمنی انتخابات:پی ٹی آئی کارکنوں نےاپنے ہی امیدوار کے خلاف لوٹے لٹکادیے

Abuzar Usama

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے دو آرٹیکلز کا اعلان

Hassam Alam

اپنا بوجھ خود اٹھائیں،ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں؟چیف جسٹس

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More