تازہ ترین دنیا

ریاض: اتحادی یمن میں فضائی کارروائی بند کرنا چاہتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

یمن میں اتحادی طیاروں کی فضائی کارروائی جاری ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدیل الجبیر کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک یمن میں فضائی کارروائی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اتحادی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا، صعدہ اور دیگر شہروں میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کو نشانہ بنایا اور ان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان عدن کے ہوائی اڈے پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ لڑائی میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ خلیج تعاون کونسل سربراہان سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے ریاض میں جاری بیان میں کہا کہ یمن میں اتحادی فضائی حملے جلد بند کریں گے تاکہ یمن کے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

Related posts

بلاول بھٹو نے خود کو آئسولیٹ کرلیا

faraz ahmed

میانوالی سے پی ٹی آئی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب،نوٹی فیکیشن جاری

shakir shaikh

جمیکا: ویسٹ انڈیز 278 رنز 9 وکٹ پرپہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More