اہم خبریں تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

یمن: اتحادی افواج کی کارروائیاں تیرہویں روزبھی جاری، 17 شہریوں سمیت 140 افراد ہلاک

یمن میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ شہریوں سمیت ایک سو چالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اتحادی طیاروں نے علی عبداللہ صالح کے آبائی قصبے اور باغیوں کےفوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جناب ریڈ کراس کا پہلا جہاز امداد لے کر یمن پہنچ گیا۔

یمن میں اتحادی افواج کی کارروائیاں تیرہویں روز بھی جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے تازہ حملہ صنعا میں حوثیوں کی فضائی بریگیڈ پر کیا۔ حملے میں باغیوں کے میزائل ڈپو کو بھی تباہ کردیا گیا جبکہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے آبائی گاؤں پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ اتحادیوں کی جانب سے فضائی کارروائی کے باوجود حوثیوں نے عدن میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری طرف القاعدہ کی پر تشدد کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ سعودی عرب کے قریب یمنی سرحد پر القاعدہ کے حملے میں دو فوجی جاں بحق ہوگئے۔ ادھر ریڈ کراس کا پہلا جہاز امداد لے کر صنعا پہنچ گیا ہے۔ یمن میں جاری جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد پانچ سو چالیس ہوگئی ہے جن میں چوہتر بچے بھی شامل ہیں۔ یونیسیف کے مطابق یمنی خانہ جنگی سے ایک لاکھ افراد بے گھر ہوئے ریڈ کراس کے ڈائریکٹر آپریشن ڈومینک اسٹل ہارٹ کے مطابق جیسے ہی کلئیرنس ملے گی مزید جہاز فوری طبی امداد لے کر صنعا پہنچیں گے۔

Related posts

میلبرن ٹیسٹ، تیسرادن:انگلینڈ نےآسٹریلیا کے خلاف 491/9رنز بنالئے

Abuzar Usama

منی لانڈرنگ کیس:انور مجید کو اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا

Abuzar Usama

وزیر داخلہ کا پاناما لیکس پرتحقیقات کیلئے48گھنٹوں میں کمیشن بنانے کا اعلان

M.Umair Raza

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More