دنیا نیوز ٹکر

یمن: باغیوں کے زیر کنٹرول شہر میں بم دھماکہ، صحافی سمیت 6 افراد جاں بحق

یمن کے علاقے زمار میں عمارت سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا۔ دھماکے میں صحافی سمیت چھ افراد جاں بحق اور اکتیس زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دھماکہ یمن کے شمال میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول شہر زمار میں ایک عمارت سے برآمد کیے گئے بم سے ہوا تھا جو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پھٹ گیا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں پاپولر کمیٹیوں کے تین ارکان اور کوریج کے لیے موقع پر موجود رپورٹر سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے میں اکتیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

Related posts

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

Hunain Siddiqui

آشیانہ اسکیم اسکینڈل،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب لاہور میں پیش

nehal qavi

الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، شبلی فراز

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More