دنیا

یمن: اتحادی افواج نے حوثیوں کوعدن میں پسپا کر دیا

یمن میں سعودی فوج کی حمایت سے سرکاری فوج نے حوثیوں کوعدن میں پسپاکر دیا۔جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ سوسے زائد ہوگئی۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی کہتے ہیں کہ آبنائے باب المندب کاتحفظ مصرکی ترجیح ہے۔

سعودی عرب اور اتحادیوں کی معاونت سے سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کو عدن میں پسپا کر دیا ہے۔تاہم مکلا کا علاقہ القاعدہ کے ہاتھ میں چلا گیا ہے جسے چھڑانے کیلئےمقامی قبائلی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔ادھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اس گھڑی میں اپنے خلیجی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آبنائے مندب قومی سلامتی کامعاملہ ہے جس کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ دوسری جانب سعودی فوج بریگیڈیئرجنرل احمد عسیری نے کہا معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح ناقابل بھروسا شخص ہیں وہ اپنی سابقہ حیثیت بحال کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے پاس کیمیائی ہتھیار ہوں اگر یہ درست ہوا تو سعودی فوج یمنی عوام کے تحفظ کیلئے فوری کارروائی کرے گی۔ادھر روس کی درخواست پر سعودی عرب اور اتحادیوں کے فضائی حملے رکوانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔عالمی ریڈ کراس نےبھی یمن میں فوری طور پر چوبیس گھنٹے کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Related posts

بھارت میں شہریت کا متنازع قانون، مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی

nehal qavi

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری کو5 سال قید کی سزا

login web

غزہ: اسرائیلی فوج کی فسلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ،4 فلسطینی شہید

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More