اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

عالمی اداروں کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

عالمی اداروں نے ابو ظہبی میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئی بھی پاکستانی بغیر پولیو سرٹیفکیٹ کے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔ صورتحال برقرار رہی تو مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اور صحت سے متعلق عالمی اداروں کا ابو ظہبی میں اہم اجلاس ہوا۔ پاکستان میں پولیو کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان سے وزیر مملکت سائرہ افضل کی سربراہی میں وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحت کا انصاف پروگرام کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا۔

عالمی نمائندوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو تنبیہ کی ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو مزید سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ افغانستان نے الزام لگایا کہ ان کے ملک میں پاکستان سے پولیو وائرس منتقل ہو رہا ہے۔ افغانستان کے اس مؤقف کو عالمی ادارہ صحت نے مسترد کردیا۔

Related posts

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا

nehal qavi

حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی، گورنر اسٹیٹ بینک

Hassam Alam

مشرف غداری کیس: عدالت کا از سر نو تحقیقات کا حکم

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More