Uncategorized دنیا نیوز ٹکر

بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، لاٹھی چارج، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

حریت رہنماؤں کا موقف ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں الگ کالونیاں قائم کر رہی ہے اور پنڈتوں و دیگر شہریوں کو آباد کر رہی ہے۔ حریت رہنماؤں نے کشمیر میں پنڈتوں کیلئے علیحدہ کالونیاں تعمیر کرنے کے خلاف جمعے کے روز کشمیر بھر میں احتجاج کی اپیل کی۔اس سے پہلے دو کشمیریوں کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد نے سرینگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے شیلنگ،لاٹھی چارج اور فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔قابض انتظامیہ نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔سرینگر میں ہزاروں سرکاری ملازمین نے بھی کٹھ پتلی حکومت کی ملازمین مخالفت پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔

Related posts

پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

faraz ahmed

لاہور: پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

faraz ahmed

وینزویلا:جیل کے اندر ہنگامہ آرائی،آتشزدگی، 68افرادہلاک

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More