اب تک پاکستان ایڈیٹر چوائس تازہ ترین پاکستان ہیڈ لائن

سبی: چاکر روڈ پر بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

سبی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

سبی کے چاکر روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم کا زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سبی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل ایک ٹھیلے کے ساتھ کھڑی کی گئی تھی۔ دھماکے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث بیس سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی تھا۔

Related posts

صرف استعفا نہیں بلکہ سلطان محمد کو تاحیات نااہل کیا جائے، ثمرہارون بلور

Rauf Ansari

راولپنڈی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹریفک وارڈن قتل

Beenish Umer

قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More