دنیا

انڈیا:پاکستانی گلوکار غلام علی کے خلاف شیوسینا کا مظاہرہ ، پندرہ مظاہرین گرفتار

بھارت میں پاکستانی گلوکار غلام علی کے میوزک شو کیخلاف ہندو بنیاد پرست تنظیم شیوسینا نے مظاہرہ کیا ہے، پولیس نے پندرہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گلوکار غلام علی کا میوزک شو اتوار کے روز احمد آباد میں ہونا تھا، شیوسینا کے سیکڑوں کارکنوں نے شو کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ میوزک شو کو منسوخ کیا جائے ۔ پولیس نے امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں پندرہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

Related posts

امریکا اور چین کے درمیان 200 ارب ڈالرز کے معاہدے

razi ullah

عراقی حکومت نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

Hassam Alam

کابل: بگرام ائیر بیس پر دھماکہ ، تین افراد ہلاک ، تیرہ زخمی

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More